شادی ہال ایسوسی ایشن نے 2 اگست سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن کی جانب سے دو اگست کو شادی ہال کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین شادی ہال ممبر اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو تاریخ کو شادی ہال خود ساختہ کھولنے کے فیصلے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا اور ہم ہر صورت دو اگست کو شادی ہال کھولے گے۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا کہ شادی ہال ایسوسی ایشن سے مزاکرات ناکام ہو گئے، ہم اپنے لیبر اور ورکرز کو بھوکا مرنے نہیں دینگے۔
شادی ہال ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
یاد رہے اس سے قبل صدر شادی ہال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ آج آل پاکستان شادی ہال اونر ایسوسی ایشن ملک بھر میں شادی ہالز کی بندش کیخلاف احتجاج کریں گے۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔ مطالبات پر نظر ثانی نہ کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ کریں گے۔ ملک بھر کے پریس کلب میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
