سی پیک منصوبے کے تحت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ


وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

31st July, 2020
معاشی سرگرمیوں

چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گوادرپورٹ پراقتصادی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں۔

اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ مال بردار بحری جہاز17ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر گوادرپورٹ پہنچ گیا ہے اور یہ ڈی اےپی براستہ چمن550ٹرکوں سےافغانستان بھیجی جائے گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ پہلی بارکارگوکی بیگنگ مقامی سطح پر کی گئی ہے جبکہ سی پیک منصوبے کے تحت روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی ترقیاتی ایجنڈہ خصوصاً بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں  کا جائزہ لیا گیا۔

سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک  منصوبوں سے استفادے کیلئے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے۔

 وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ماضی میں بلوچستان  کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن انکےمناسب  استعمال کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔