
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ نے اطراف کی 3 فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ گتے، پلاسٹک اور کپڑے کی فیکٹریوں میں لگی۔
فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ آگ بجھانے میں 3 فائر ٹینڈرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ آگ کی شدت زیادہ ہے، اس لیے مزید فائر ٹینڈرز روانہ کیے جارہے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے مزید کہا کہ فیکٹریوں سے تمام لوگوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں کچھ غیر ملکی بھی تھےانہیں بھی باہر نکالیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ رینجرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے علاقے لانڈھی پروسینگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے۔
رائیونڈ ماڈل بازارمیں ہولناک آتشزدگی
سندھ رینجرزنے یہ بھی کہا کہ رینجرز امدادی کاروائیوں اور آگ بھجانے میں پیش پیش ہے جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو باہر نکال لیا گیا
سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیا ں طلب کر لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News