Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏وفاقی کابینہ کا اجلاس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار

Now Reading:

‏وفاقی کابینہ کا اجلاس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار
‏وفاقی کابینہ

‏وفاقی کابینہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  ہونے والے وفاقی کابینہ  کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ‏وفاقی کابینہ  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی توثیق کرتے ہوئے  ی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ ‏26 جون کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں  ‏روزویلٹ ہوٹل نیویارک کوجوائنٹ وینچر کےذریعےنجی شعبےکےحوالےکرنےکی  بھی توثیق کی گئی۔

Advertisement

‏ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کوڈرگ ایکٹ 1976کےمطابق بنانے کے لیے ترمیم کی  بھی منظوری دی گئی  جبکہ کوروناکی روک تھام سےمتعلق این سی اوسی کی کارکردگی کوسراہاگیا۔

‏کابینہ نے زندگی اور کاروبار میں توازن رکھنے کی پالیسی پر وزیراعظم کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ  حکومت نےنہایت کامیاب حکمت عملی سےکورونا صورتحال کا مقابلہ کیا  ہے۔

کابینہ  نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ  ‏حکومت کےموثراقدام سےکوروناکاگراف نیچےآناشروع ہوا ہے۔

کابینہ اجلاس میں  ‏اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عید الاضحیٰ کےدوران حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں    ‏پائلٹس کےلائسنس کی تصدیق کے لیے کی جانے والی انکوائری اور انکوائری بورڈکی سفارشات سےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔‏

وفاقی کابینہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انکوائری کا مقصد ہوائی سفر کو ہر طرح سے محفوظ بنانا ہے۔ ‏انکوائری کامقصدپی آئی اے،سول ایوی ایشن اورلائسنسنگ کےنظام میں اصلاح ہے۔ ‏نظام کی اصلاح حکومت کےایجنڈےکا مرکزی جزوہے۔

Advertisement

‏کابینہ کوسول ایوی ایشن میں اصلاحات کی پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم  نے ہدایت کی  ‏سول ایوی ایشن میں اصلاحات کاایجنڈا جلدازجلد مکمل کیا جائے۔

‏کابینہ کو شوگرانکوائری کی سفارشات کی روشنی میں مزیدکارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔‏کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی شوگرانکوائری کی سفارشات پر  بھی بریفنگ  دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ‏تجاویزسےچینی کےنظام میں موجودہ خرابیاں دورکرنےکے لیے جامع سفارشات مرتب کی جاسکیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر