چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج جو کردار ادا کیا وہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ انہوں نے جانبدارانہ کردار ادا کیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام پارٹیوں کو بات کرنے کا موقع دیں لیکن لگتا ہے اسپیکر کو پی ٹی آئی کی طرف سے حکم ملا ہوا تھا۔ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنی چاہیے۔
بلاول بھٹو کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا اسپیکر یاد رکھیں وہ پی ٹی آئی کے کارکن نہیں ہیں بلکہ ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں لیکن وہ اپنا کردار فراموش کرچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے جو آج کیا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ حکومت نے ذاتی انا کی وجہ سے غیرمتنازع بل کو متنازع بنادیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیب آرڈیننس پی ٹی آئی حکومت نہیں لائی، یہ ایک میٹنگ کا نتیجہ ہے دوسری جانب عمران خان کلبوشن کے وکیل بنے ہوئے ہیں، ہمیں این آر او کہہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News