Advertisement

پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعلاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں ہے ، شہریت سے متعلق غلط فہمی نہ پھیلائی جائے۔

معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت سےمتعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں، میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت سے متعلق پہلے ہی حلف نامہ جمع کرواچکا ہوں۔

معاون خصوصی معید یوسف کا مزید  کہنا  تھا کہ میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گیا اور نہ ہی مجھے امریکا سے کوئی آمدنی آرہی ہے، میری شہریت سے متعلق غلط فہمی نہ پھیلائی جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاس کسی اورملک کی نہ شہریت ہے نہ ہی پاسپورٹ ہے۔

Advertisement

واضح  رہے کہ گزشتہ روز کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی جائیداد اور اثاثوں کی فہرست جاری کی تھی جس  کے  مطابق  وزیراعظم کے 19 معاونین خصوصی اور مشیروں میں سے 4 غیر ملکی شہریت اور کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version