آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کےدفاع کے لیےاپنی جان نچھاور کرنےسےبڑھ کرکوئی اعزاز نہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدرپانےوالےمادروطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید، حوالدارلالک جان شہید بہادری ،لازوال جذبے،مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔
Glowing tribute to indomitable courage, devotion & exemplary leadership of Captain Karnal Sher Khan shaheed, Nishan-e-Haider & Havaldar Lalak Jan shaheed, Nishan-e-Haider, the war heroes from Sawabi, KPK and Ghizer, GB, who wrote history with their blood against all odds. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 6, 2020
اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آرنے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ن نے یہ بھی کہا کہ عظیم شہدا صوابی خیبرپختونخوا اور غذر گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والے ہیرو ہیں، شہدا نے اپنےخون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔
نیوی وار کالج پاک بحریہ کا قابل فخر ادارہ ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قوم کواپنےبہادر بیٹوں پرفخر ہے، ہرقمیت پرملکی دفاع کیلئےبہادری سےڈٹےرہناہی دھرتی ماں کےبیٹوں کاشیوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News