Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Now Reading:

غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے عید قربا ں کےلئے لگائی گئی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عیدا لضحیٰ پر ایس او پیز کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کئے جائیں گے، کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے یا چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی، عید پر اجتماعات سے گریز کیا جائے، تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس مل رہی ہیں، عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے، حفظانِ صحت کے اُصولوں اور کورونا کے خلاف بنائی گئی حفاظتی تدابیر کو اپنانے سے ہی وَبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کیلئے وفاق، صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے، منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے تمام انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے تمام صوبوں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔

Advertisement

 خلاف ورزیوں کی صورت میں جُرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا۔

فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، اگر ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وَبا پر قابو پانا مشکل ہوگا۔

مویشی منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ایک مخصوص تعداد کی انٹری اور ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر