جرمن سفارت خانے کی جانب سے عید الاالضحی کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے قربانی کے جانور کا تحفہ دیا گیا ہے۔
پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ کے مطابق جرمن سفارت خانے نے سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کے لیے قربانی کا بکرا خریدا جس کے لئے جرمن سفارت خانے کے مشیر برائے سیکورٹی ایرٹاک بکرا خریدنے مویشی منڈی گئے۔
#عید_الاضحیٰ قریب آرہی ہے! یہی وجہ ہے کہ ہمارے سیکورٹی کے مشیر ایرتاش گذشتہ روز مویشی منڈی میں ہمارے ایف سی گارڈز کے لئے بکرا خریدنے گئے۔ یہ ان کے سال بھر کی محنت کو سراہنے کا اچھا موقع ہے۔ مجھے لگتا ہے ایرتاش نے ایک اچھے جانور کا انتخاب کیا ہے! آپ کیا کہتے ہیں؟ pic.twitter.com/9g5Zxd2gl6
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) July 30, 2020
جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر ایف سی اہلکاروں کی سال بھر کی خدمت پر شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے مشیر سیکیورٹی نے اہلکاروں کے لیے اچھے بکرے کا انتخاب کیا ہے۔
جرمن سفیر برنہارڈ شہلاگ نے بکرے کی تصویر بھی اپنے ٹوئٹ پیغام میں جاری کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News