آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجگورمیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے، زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جس میں ایک افسر بھی شامل ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
آرمی چیف نے کینسرکے مرض میں مُبتلا بچے کی خواہش پُوری کر دی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان دتہ خیل کے آٹھ کلومیٹر شمال مغرب میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری علاقے کو گھیرے میں لیا ۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں آتے ہی فائرنگ کر دی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے باعث 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عادل شہزاد کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
