چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ عید پر ان ہیروز کو مت بھولیں جنہوں نے ہمار ے لئے اپنی جانیں قربان کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عید مبارک کا ٹویٹ کیا۔
Eid https://t.co/skuPOZE9uy this joyous moment,let’s remember all our heroes who sacrificed their lives for our well being.Tribute to our heroes who salvaged us out of this pandemic.Plz follow SOPs for safer Eid for you&your loved ones-Pak mgmt of #COVID is recognised world over pic.twitter.com/oUJlM2SCIW
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 31, 2020
اپنے ایک پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کورونا وباء سے لڑنے اور ہمیں محفوظ رکھنے والے ہمارے ہیروز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔
سی پیک منصوبے کے تحت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ
چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہعید پر اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عید کی خوشیوں میں ان ہیروز کو مت بھولیں جنہوں نے ہماری بہتر کیلئے اپنی جانیں قربان کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News