Advertisement
Advertisement
Advertisement

مافیا کے خلاف کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم

Now Reading:

مافیا کے خلاف کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم
وزیراعظم
Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا کے خلاف کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ متاثرین و مستحقین  کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  کے تہہ دل سے مشکور ہیں، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اور پرائم منسٹر ریلیف فنڈ سے مشکلات کا شکار افراد کو خاطر خواہ مدد ملی ہے۔

وفد نے زندگی اور روزگار کے درمیان توازن رکھنے کی وزیر اعظم کی پالیسی کو سراہا جبکہ شرکاء نے جنوبی پنجاب کے وعدے کی تکمیل کی جانب عملی اقدام اٹھانے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کی عوام کی خواہشات بلکہ ترقیاتی ضرورتوں کے حوالے سے بھی جنوبی پنجاب کو فراموش کیا جاتا رہا ، جنوبی پنجاب کے مسائل کے مستقل حل کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے پر علاقے کی عوام موجودہ حکومت کی شکر گزار ہے۔

Advertisement

حکومت جدید ٹیکنالوجی کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی، وزیر اعظم

اس موقع پر شرکاء نے چینی مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن پر بھی وزیرِ اعظم کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف ایکشن سے کسانوں  اور عوام الناس کے استحصال کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی میں متحرک کردار ادا کیا جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر سختی سے کار بند ہے، مافیا کے خلاف کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وفد میں  مشیران  حنیف خان پتافی، عبدالحئی، فیصل حیات جبونا ، سید رفاقت علی گیلانی، خرم سہیل خان اور جاوید اختر انصاری بھی شامل تھے۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر