Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی دارلحکومت میں کورونا پابندیاں ختم

Now Reading:

وفاقی دارلحکومت میں کورونا پابندیاں ختم
وفاقی دارلحکومت

حکومتی اعلان کے بعد اسلام آباد، وفاقی دارلحکومت کی مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہو گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں کورونا پابندیاں ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد مارکیٹ میں خریداری کیلئے موجود عام عوام ہوں یا کاروباری طبقہ حکومتی اقدام سے سبھی خوش نظر آرہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے تمام ریسٹورینٹس، ڈائن ان، کیفے، بیوٹی پارلر اور حجام کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور اب حکومتی احکامات کے بعد پورا ہفتہ دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کھولنے کے حوالے سے حکومتی اہم فیصلے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندیاں ہٹانے نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سیاحتی مقامات آٹھ اگست سے کھول دیئے جائیں گے تاہم تعلیمی ادارے اور شادی ہالز پندرہ ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کا ملک بھر میں کاروباری، تعلیمی، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں بند سینما، تھیٹرز، تفریحی پارکس، میوزیم اور بیوٹی پارلرز دس اگست سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کاروباری اوقات کار محدود کرنے کی پابندی  بھی ختم کر دی گئی ہے۔

صورتحال بہتر رہی تو یہ لاک ڈاؤن آخری ہوگا

انہوں نے کہا ہے کہ پندرہ ستمبر سے ٹرانسپورٹرز کو بھی بکنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Advertisement

رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ اسپورٹس سرگرمیاں بھی بحال کر دی جائیں گی تاہم تماشائیوں کو میدان میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ ایسے تمام کھیلوں پر بھی پابندی ہوگی جس میں جسمانی ٹکراؤ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، ایرانی صدر
دورہ لاہور، ایرانی صدر کی مزار اقبال پر آمد
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن
بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز؛ بنی گالا میں طبی معائنہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر