Advertisement

نواز شریف کی لندن میں چہل قدمی کی تصویر منظر عام پر آگئی

نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی  ایک ایسی ہی تصویر سامنے آ گئی ہے جس میں لندن کے موسم سے محظوظ ہونے کے لیے  گھر سے باہر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف بیماری کی پرواہ کیے بغیر چہل قدمی کرنے باہر نکل آئے ان کی پارک لین میں چہل قدمی کی تصویروائرل ہوگئی جس میں ان کے بیٹے حسن نواز اپنے والد پر چھتری تانے ساتھ ساتھ چلتے دکھائی دیئے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل اس موقع کو ہاتھ سے کیسے جانے دیتے فورا تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔

ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ یہ وہ مریض ہیں جو بقول مریم صفدر کہ “مرنے لگا تھا” انہوں نے مال پانی بزنس اولاد علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے۔

خیال رہے کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف متعدد بیماریوں کے باعث علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version