Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ: کراچی میں تجاوزات کے متعلق رپورٹ طلب

Now Reading:

سپریم کورٹ: کراچی میں تجاوزات کے متعلق رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کردہ تجاوزات کی رپورٹ کے حوالے سے دس اگست سے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی کیونکہ عدالت نے سرکلر ریلوے چھ ماہ میں چلانے سمیت دیگر احکامات دیئے تھے۔

کراچی میں تجاوزات سے متعلق 110 مختلف درخواستیں  پرسماعت ہو گی جبکہ چیف جسٹس  جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا ایکشن

اس ضمن میں عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ریلوے کی زمین پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹی اور نارتھ کراچی، گلشن اقبال کے روڈز پر قائم تجاوزات سے متعلق   کیس کی بھی سماعت ہوگی اور کراچی میں  سرکاری خالی پلاٹس پر پارکس اور کھیلوں کے میدان بنانے سے متعلق  بھی پو چھاجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی ایس بی سی آشکار داور نے تمام غیر قانونی تعمیرات کے انہدامی آپریشن کا دورہ کیا جس کے بعد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شہر کے چھ مختلف علاقوں میں ایک ساتھ انہدامی کارروائی کا آغازکیا گیا۔

دورے کے دوران ڈی جی ایس بی سی نے چھ منزلہ غیر قانونی تعمیرات کو مکمل مسمار کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

ترجمان ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے احکامات پر شہر کی چھ مقامات پر مجموعی طور پر دس کروڑ سے زائد مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو علاقہ پولیس کے بھی حوالے کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر