Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ

وفاقی وزیر  داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیر  داخلہ اعجاز احمد شاہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی  کی وفات پر اظہار تعزیت  کیا اور ورثاء کے حق میں دعا کی۔

وزیر داخلہ نے کورونا صورتحال اور عمرہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے دریافت کیا جس پر   سعودی سفیر نے پروازیں بحال کرنے کے بارے میں کہا کہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی جلد پروازیں کھل جائیں گی۔

Advertisement

اعجاز احمد شاہ  نے کہا کہ سعودی عرب سے صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات ہیں۔ عوامی اور حکومتی روابط اس قدر مستحکم ہیں کہ انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں۔

ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version