محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے ایس او پیز تیار
کورونا وباکے پیش نظر محرم الحرام کےجلوس اور مجالس کے دوران معیاری...
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شیعہ علماء کرام و زاکرین پر پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیوایم علی حسین نقوی نے کہا کہ محب وطن علماء کرام پر دہشتگردی کے دفعات لگا کر پابندی لگانا کالا قانون ہے۔
علی حسین نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت علامہ شہنشاہ حسین نقوی سمیت دیگر علماء سے بھی پابندی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔
رہنما ایم ڈبلیوایم نے یہ بھی کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سندھ محمد عثمان چاچڑ کو فوری برطرف کیا جائے کیونکہ ان کی جانب سے علماء کو تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔
علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اہل تشیع علماء کرام نے ہمیشہ وحدت و اخوت اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا، سندھ کے مختلف اضلاع میں ہمارے دیگر معتدل علما و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ نے پابندی فوری ہٹائی جائے۔
رہنما ایم ڈبلیو ایم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت مختلف اضلاع میں محرم الحرام کے انتظامی معاملات میں ناکام رہی جبکہ ملیر میں مرکزی امام بارگاہوں کے اطراف میں سفائی ستھرائی سمیت سوریج کے سنگین مسائل ہیں۔
علی حسین نقوی نے کہا کہ ملیر مرکزی امام بارگاہ روڈ سمیت جلوس عزاء کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کام نہیں کیا گیا جبکہ ملیر میں گزشتہ چھ ماہ سے سے جاری سوریج کا کام اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ میئر کراچی بھی سندھ حکومت پر ملبہ ڈال کر جان چھڑا رہے ہیں، ملیر ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل کی وجہ سے عزادارن کو سخت پریشانی کا سامنا ہے لہذا وزیراعلی سندھ سے درخواست ہے کہ ملیر انتظامیہ کی نا اہلی کا فوری نوٹس لیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News