وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کو فنڈز فراہم کریں تاکہ کام ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق فنڈز ایم این اے اور ایم پی ایز کو دینے کے بجائے سندھ حکومت کو دے تاکہ کام ہوسکے۔
وزیراعلٰی سندھ نےنالوں کی صفائی میں تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالوں کی صفائی میں ان سے دیر ہوئی اور دوسری جانب کورونا کی وجہ سے کچھ کاموں میں تاخیر ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں گرین لائن منصوبے کی وجہ سے بارش کے دوران پانی کی نکاسی میں رکاوٹ پیدا ہوئی کیونکہ شہر کا نکاسی آب کا اسٹرکچر پرانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فنڈنگ کا جو اشو بلدیہ سے ہے اور وہ ہمارے ساتھ بھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے اور اس ضمن میں این ڈی ایم اے کے سربراہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس اگر فنڈز ہیں تو سندھ حکومت کی بڑے منصوبوں میں مدد کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News