مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے مستونگ کے علاقے میں کارروائی کی گئی ہے، کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا ہے جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے ۔
اس ضمن میں ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کیا گیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد سراج رئیسانی پر خود کش دھماکہ سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔
یاد رہے کہ دھماکے میں 2018 میں مستونگ دھماکے میں نوابزدہ سراج رئیسانی سمیت 128 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
