وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر کورنگی، ڈسٹرکٹ ایسٹ و دیگر علاقوں میں پہنچے، صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری بلدیات سندھ روشن شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سعید غنی قربانی کے بعد مختلف علاقوں میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا جبکہ کورنگی ندی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کشمیر روڈ چائنا گراؤنڈ میں قائم ڈمنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ کئی علاقوں میں عوام کی جانب سے پابندی کے باوجود سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی گئی ہے اور آلائشوں کو بھی وہی پھینک دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کو صرف کراچی کی نہیں، پورے سندھ کی بات کرنی چاہیے، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا کہ تمام سڑکوں اور گلیوں سے بھی آلائشوں کو اٹھایا جائے اور انہیں ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچایا جائے جبکہ تمام آلائشوں کو مکمل سائنٹیفک بنیادوں پر دفن کیا جائے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈمپنگ پوائنٹس پر کام کی سست روی پر وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کام کو تیز کیا جائے اور آلائشوں کو فوری بنائی گئی خندقوں میں منتقل کیا جائے جبکہ ڈمپنگ پوائنٹس اور اطراف کے علاقوں میں اسپری جاری رکھا جائے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کئی مقامات پر صفائی کا فقدان نظر آیا ہے فوری وہاں صفائی کے کام کو یقینی بنایا جائے جبکہ عید کے دنوں میں صفائی کو یقینی بنانے اور تمام آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News