بارشوں کے باعث عوام ایک امتحان سے گزررہے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سے گزررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی عوام بارشوں کے باعث ایک بڑے امتحان سے گزر رہیں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی ہمدردیاں کراچی کی عوام کے ساتھ ہیں۔
بارشوں کے باعث شہر قائد کے عوام ایک امتحان سےگزررہے ہیں۔پوری قوم کی ہمدردیاں اْن کےساتھ ہیں۔وفاقی حکومت اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہاہے۔بلا سیاسی تفریق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائےجارہے ہیں۔
Advertisement— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 31, 2020
شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کی مدد کے لئے وفاقی حکومت اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی کے لئے بلا سیاسی تفریق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

