Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب مل کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، عاصم سلیم باجوہ

Now Reading:

سب مل کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، عاصم سلیم باجوہ
شجر کاری

چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گرین پاکستان کیلئے سب مل کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شجر کاری سے متعلق بیان میں کہا کہ گرین اور کلین پاکستان کیلئے سب مل کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں

Advertisement

اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم اپنی بقاء کیلئے ہے، آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے ہے لہذا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹائیگرز فورس کو مبارکباد دیتا ہوں، ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا نمبر 8واں نمبرہے،اللہ نے ہمیں یہ طاقت دی ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے بہت اثرات آئے ہیں،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہوا جبکہ گرمی بڑھی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ دریائے راوی دیکھتے ہی دیکھتے گندا نالہ بن گیا،راوی میں سردیوں میں گندگی ہوتی ہے اس لئے لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں جو راوی کو بھی زندہ کرےگا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے دریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے،درخت اگانے سے آلودگی بھی کم ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب حکومت نے مارکیٹس کو جلدی بند کرنے کی پابندی ختم کردی
ملک دشمن پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
فہد مصطفیٰ نے پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کردار پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا
پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی
دینی مدارس کا بل؛ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو 8 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی
اداروں کی بربادی کا آغاز دیکھیں تو ایم کیوایم کا چہرہ نظر آئے گا، سعید غنی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر