Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیک پومپیو کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون

Now Reading:

مائیک پومپیو کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا ہے۔

اس ضمن میں امریکی پرنسپل ڈپٹی اسپوکس پرسن کیل براون کی جانب سے تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

کیل براون کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اور شاہ محمود قریشی کے درمیان مختلف کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ افغان امن عمل کے حوالے سے پاک امریکہ تعاون پر بھی دونوں راہنماوں کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔

امریکی پرنسپل ڈپٹی سپوکس پرسن  کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپئو نے علاقائی استحکام پت بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نفرت انگیز پالیسیوں سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہوا اور اسی دن اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں کشمیر سے متعلق مباحثے کے انعقاد نے ایک بار پھر کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو واضح کر دیا۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے 5 اگست کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کشمیر سے متعلقہ مباحثے میں امریکہ کی شرکت پر، امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ سے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور نہتے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال ہوا پاکستان افغانستان کے مسئلے کے مستقل سیاسی حل کیلئے کی جانے مصالحانہ کوششوں میں اپنی معاونت جاری رکھے گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے “افغان امن عمل” کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بین الاافغان مذاکرات کے جلد انعقاد پر زور دیا لویا جرگہ کے انعقاد سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان کی مدد اور معاونت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وبا کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور معاشی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیاسی عدم استحکام معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، احسن اقبال
ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت ملتوی
ارسا کی صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت
کراچی، سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر