صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت علاقے کی ترقی، خوشحالی کیلئےاقدامات کررہی ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی کے شعبوں میں ترقی کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے دورافتادہ علاقوں تک صحت اور تعلیم کی سہولیات پہنچانا ہوں گی۔
یاد رہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی دورے پر گلگت پہنچے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر نگراں وزیراعلی میر افضل نے ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔
صدرڈاکٹرعارف علوی کو اس موقع پر دیا مر بھاشا ڈیم پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا اور گلگت بلتستان میں اس منصوبے کی تکمیل سے خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News