وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اصل ترقی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شفقت محمود ، سینیٹر شبلی فراز، حماد اظہر ،شہزاد اکبر ، سردار عثمان بزدار، مراد راس، مخدوم ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکریٹری پنجاب اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
مراد راس نے پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نےصوبہ پنجاب کی طرف سے اساتذہ کی ٹریننگ، یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات اور متعلقہ قانونی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصل ترقی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے۔
وزیر اعظم نے اسکولوں میں سہولیات مہیا کرنے کی خاص تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یکساں نظام تعلیم سے ہی معاشرے میں امتیازی سلوک کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News