چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ تھل نواحبکوکے مشترکہ منصوبےمیں500ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کاتھربلاک 2 سےمتعلق اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تھل نواحبکوکے مشترکہ منصوبے میں500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ مقامی طور پر305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئےگئے۔
Update:Thar Block-2,another 330 MW Power Plant,Thal Nova-HUBCO launched recently,Investment $ 500 M, local jobs 305 so far,financial close expected end September-project being pushed by Company’s own equity to prevent time loss. #cpec #CPECMakingProgress #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/BGBXEHKqjL
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 4, 2020
اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک کےتحت تھل نواحبکوکےمشترکہ منصوبےکا فنانشل کلوزنگ ستمبرمیں متوقع ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی ترقیاتی ایجنڈہ خصوصاً بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
عید پر ان ہیروز کو مت بھولیں جنہوں نے ہمار ے لئے اپنی جانیں قربان کی، عاصم سلیم باجوہ
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں سے استفادے کیلئے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ماضی میں بلوچستان کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن انکےمناسب استعمال کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News