Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو اٹھا لیا ،عطااللہ تارڑ

Now Reading:

شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو اٹھا لیا ،عطااللہ تارڑ
عطااللہ تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شریف گروپ کے سی ایف او محمد عثمان کو اٹھالیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ محمد عثمان فیملی کے ہمراہ اپنے والدین سے عید مل کر آرہے تھے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔

Advertisement

ایک پیغام مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) یا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے محمد عثمان کو اٹھانے کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نےالزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان نیازی حکومت نے شریف گروپ کے سی ایف او کو خفیہ مقام پر حبس بے جا میں رکھا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے مزید کہا کہ محمد عثمان کے بھائی نے پولیس کو درخواست دے دی ہے اور اگرعثمان کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ایف آئی اے کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔

نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو گرفتار کر لیا

یاد رہے اس سے قبل نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

Advertisement

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کا اہم ملزم ہے اورمحمد عثمان کے خلاف نیب کے پاس اہم ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عثمان شریف خاندان کے اکاؤنٹس مینج کرتا تھا اور اس پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر