Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران میرے نہیں میں عمران خان کا کپتان تھا، جاوید میانداد کا دعویٰ

Now Reading:

عمران میرے نہیں میں عمران خان کا کپتان تھا، جاوید میانداد کا دعویٰ
Advertisement

پاکستان کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا،  عمران خان کو چلانے والا ہی میں تھا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ  کرکٹرز کو روزگار نہیں دیا الٹا بیروزگار کردیا، عمران میرے نہیں میں عمران خان کا کپتان تھا،  عمران خان خدا بن کر بیٹھے ہیں، سیاست میں آکر انکو بتائونگا کیسے نظام کو چلاتے ہیں،  کرکٹرز آج روڈ پر آگئے کوئی گاڑی اور کوئی بائیکیا چلا رہا ہے۔

سابق کپتان لیجنڈری جاوید میانداد وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  عمران سمجھ رہے ہیں کہ انکے علاوہ کوئی آکسفورڈ نہیں گیا،  کرکٹ بورڈ میں سب نااہل بھرتی کردئیے جنہیں پتہ ہی نہیں کرکٹ کیسے چلاتے ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ اور کپتان پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کاپی ینسل پکڑ کر کوچنگ کرنے والوں کو کالج جانے کا مشورہ دے دیا، پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی کے ذریعہ مانچسٹر ٹیسٹ جیتنے کے لئے ایک اچھا مشورہ دیا جو ہوا میں اڑادیا گیا، سابق کپتان سرفراز احمد کو  گیارہواں کھلاڑی بناکر گرائونڈ میں بھیجنے کے فیصلہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن سے قبل مجھے سمیع برنی نے فون کیا تو میں نے انہیں مشورہ دیا کہ کپتان کو بتادیں کہ انگلینڈ کو اسپنرز سے اٹیک کریں، نئی گیند ہے تو کیا ہوا، ہم ماضی میں ایسا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوتھی اننگ میں 220 اسکور بھی بہت ہوتا ہے، اسپنر 60 رنز دیکر 6 آئوٹ کردے گا، فاسٹ بالر نے 6 وکٹیں نہیں لینی، علم نہیں کہ میرا مشورہ پہنچا یا ہوا میں اڑایا گیا، 2 باتوں سے مجھے تکلیف ہوئی، چیمپئنز ٹرافی کے کپتان سرفراز احمد کو 12 واں کھلاڑی بناکر اسے خراب کرنے کے لئے بھیجا گیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر