کراچی میں 2 دن کی بارشوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی 2 دن کی بارشوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جبکہ 3 افراد کی ہکلاکت بارش کے پانی میں ڈوب کر ہوئی۔
بارش کے دوران گزشتہ روز 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے کس میں گلستان جوہرمیں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اورکٹی پہاڑی پر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا۔
آج بارش میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ملیر ماڈل کالونی میں بھی ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر4 میں دکان کے شٹرسے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
دوسری جانب ایک بچہ سرجانی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے جبکہ میٹرویل بنارس پل کے قریب 6 سالہ بچہ ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں میٹروپول کے قریب بل بورڈ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News