Advertisement

ننھی ماورا پر ظلم ڈھانے والے کسی حیوان سے کم نہیں، جمال صدیقی

ننھی ماورا

رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ ننھی ماورا پر ظلم ڈھانے والے کسی حیوان سے کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق 5 سالہ ماورا کی المناک موت کا واقعہ پررکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے یونیورسٹی روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن سے تمام واقعے کی تفصیلات لیں۔

اپنے بیان میں رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ننھی ماورا کے ساتھ پیش آنے والا واقع انتہائی افسوسناک ہے۔

جمال صدیقی نے یہ بھی کہا کہ پولیس ملزمان کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائے، پولیس تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت کرے۔

رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مزید کہا کہ بچی کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

Advertisement

ایس ایس پی انویسٹیگیشن جنید شیخ نے کہا کہ گرفتار مشکوک شخص کا ڈی این اے کروالیا گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ موصول کرلی جائیگی جبکہ واقع میں ملوث ملزم کو بھی جلد کیف کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی:خالی پلاٹ سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

کراچی کے علاقے پیر بخاری کالونی میں ایک خالی پلاٹ سے 5...

یاد رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے پیر بخاری کالونی میں ایک خالی پلاٹ سے 5 سالہ کی بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی۔

بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، مروہ کی گمشدگی کا مقدمہ بچی کے والد عمر صادق کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

بچی کے والدعمر صادق نے بتایا تھا کہ بچی گزشتہ روز صبح گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی جبکہ  علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لاش علاقے میں واقع ایک بڑے خالی پلاٹ میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بچی کی لاش کی حالت انتہائی خراب تھی بظاہر لگتا تھا کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے شخص سے تفتیش کی جارہی ہے، حراست میں لیا گیا شخص بچی کے قتل میں ملوث ہے یا نہیں اس کی تفتیش کی جارہی ہے، تفتیش کی تفصیلات میڈیا سے جلد شیئر کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version