Advertisement

پاکستان اور مصر کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور مصر کے مابین، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں مصری سفیر طارق ڈہرورو  نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور مصر کے مابین موجود گہرے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے مصری سفیر کو پاکستان میں تعیناتی اور بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مصری قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اقوام متحدہ، او آئی سی،ڈی 8 جیسے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور مصر کے مابین گہرے روابط کا ہونا  قابلِ تحسین  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اور مصر کے مابین، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین، قیادت اور عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر  بھی زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مصری سفیر کی توجہ دلائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version