لوڈ شیڈنگ
کراچی میں کے الیکٹرک کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی،شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔
بجلی کی طلب و رسد میں 400 میگا واٹ کا فرق موجود ہے،لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ علاقوں میں بھی چھ ، چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ شہر کے صنعتی علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں 6 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شہرقائد میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔
لوڈ شیڈنگ سے ایف بی ایریا، ملیر، گلستان جوہر اور گلشن اقبال سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
