مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ سے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کو کورونا کے باعث اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ن لیگ نے بتایا کہ درخواست میں حمزہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹس منسلک کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کی پارٹی کی جانب سے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
