قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سعودی عرب کےلئے بکنگ شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کے لیے بکنگ شروع کر دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جا رہی ہیں، 30ستمبرتک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لیے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔
پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن فعال تھا لیکن اب مسافر بھی جاسکیں گے۔
سعودی عرب جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے میں کورونامنفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی مسافر، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ پر سفر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News