Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح

Now Reading:

الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح

الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے جو عام لوگوں کو معلومات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔

یہ ہیلپ لائن  پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی پیغامات  پر مبنی سروس ہے جو عام لوگوں کو معلومات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گی اور اس کا استعمال کر کے  کالر الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر051-8848888 ملا کر ٹیلی کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے رسپانس حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی جوابات پر مشتمل ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ترقی پسند ادارہ ہونے کے ناطے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ عوام کا اعتماد حاصل کرنے لئے اسٹیک ہولڈرز کے دروازے پر آگاہی مہم کو بڑھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا   کہ اس کے تیسرے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان (2019-2023) کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس یقیناً لاکھوں موبائل اور ٹیلیفون صارفین کے لئے ملک بھر میں مفید ثابت ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی ہیلپ لائن سروس شروع کرنے کی کوشش کو سراہا اور مزید ہدایت دی کہ مستقبل میں کال سنٹر کی سروس کو بھی اسی سروس سے منسلک کر دیا جائے تاکہ عام عوام براہ راست الیکشن کمیشن کے نمائندے سے بذریعہ فون رابطہ کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر