Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس بی سی اے افسران کو مخدوش عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

Now Reading:

ایس بی سی اے افسران کو مخدوش عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم
SBCA
Advertisement

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ کی جانب سے 48 گھنٹوں کے اندر ایس بی سی اے تمام مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔

سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ حکومت سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، زمین بوس ہونے والی عمارتوں میں ضائع ہونے والی زندگیاں بہت بڑا نقصان ہے۔

نجم احمد شاہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت سندھ مزید کسی انسانی جان کے ضیاع کی محتمل نہیں ہوسکتی ہے لہذا فوری طور پر حکم دیا جاتا ہے کہ ایس بی سی اے کا ہر متعلقہ ٹاون افسر اپنے علاقے میں موجود مخدوش عمارتوں کی مکمل تفصیلات کی 48 سے 72 گھنٹوں کے اندر رپورٹ مرتب کرے، اس امر میں کوئی بھی سستی یا کوتاہی قابل قبول نہیں اور نہ ہی کوئی عذر قبول کیا جائے گا۔

نجم احمد شاہ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام افسران اور شعبہ جات اپنی کارکردگی بہتر بنانے ہر توجہ مرکوز کریں ، شفافیت اور بروقت منصوبوں کی تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے اور لوگوں کی منفعت کو ہر موقع پر مد نظر رکھا جائے۔

Advertisement

سیکرٹری بلدیات سندھ نے واضع کیا کہ غیر قانونی انفرا اسٹرکچرز کسی بھی صورت بننے نہیں چاہیں ، لوگوں کی جانوں اور املاک کو خطرے میں ڈالنے والے ہرگز قابل معافی نہیں ہے۔

نجم احمد شاہ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسمار کی جانے والی غیر قانونی عمارتوں کے خلاف ہونے والی قانونی کارروائیوں سے مکمل طور پر باخبر رکھا جائے، لمحہ بہ لمحہ ہونے والی کارکردگی کے اعداد و شمار مرتب کئے جائیں اور ناجائز بلڈنگوں کے سرپرستوں، مالکان اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنادیا جائے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے واضع کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لوگوں کی سہولت کے لئے موبائل اپلیکیشن لانچ کرے اور قانونی منصوبوں کی مناسب تشہیر کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے تاکہ عوام کو فراڈ اور نوسر بازوں سے نجات مل سکے۔

بعد ازاں سیکرٹری بلدیات ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات اور عوامی کاوئنٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نجم شاہ نے لوگوں سے بات چیت کی، ان کو دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا پوچھا اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، محسن نقوی
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر