آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
کارروائی کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہفائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک دل فراز فرض کی ادائیگی میں شہید ہوا ہے جبکہ 34 سالہ شہید نائیک دل فراز کا تعلق مظفر آباد کے گائوں پنج کوٹ سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News