جاوید میانداد نے کہا ہے کہ سیاست کا مطلب جھوٹ ہے کیونکہ سیاستدان آج کچھ بولتا ہے اور کل کچھ اور بولتا ہے۔
جاوید میانداد نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے ہمیں خود کچھ کرنا ہوگا کیونکہ ہمیں پاکستان کو اچھا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلہ میں ووٹ لینے والوں نے صرف فوٹو سیشن کیا ہے اور اگر عمران خان پرفارمینس نہیں دیکھائیں گے تو وہ یہاں نہیں رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے کراچی کا دورہ مدد نہیں بلکہ فوٹو سیشن کی نیت سے کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں کےالیکٹرک کی من مانیاں جاری ہیں جبکہ شہرمیں بجلی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور حکومت ادارے پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کررہی ہے۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہل کراچی پر ایک قیامت گزری جبکہ وفاق ، صوبائی اور مقامی حکومتوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سال مون سون کا سسٹم غیر معمولی تھا جس کے باعث بعض علاقوں سے کشتیوں سے لوگوں کو نکالا گیا، بعض لوگوں کی لاشیں نالوں سے ملی اور یہ انسانیت کے لیے شرمناک ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بلیم گیم کا سلسلہ جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے اسی لئے وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ کراچی کی بحالی کے لیے فوری منصوبہ بنائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کراچی کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News