Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسداد منشیات مہم کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

Now Reading:

انسداد منشیات مہم کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
انسداد منشیات

حکومت نے  وزیر اعظم عمران خان کی انسداد منشیات مہم کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نے بڑے انسداد منشیات سے متعلق  فیصلوں سے قبل وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ سازی  میں صوبائی حکومتوں اور آذادکشمیر  وگلگت بلتستان کو شامل کرنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  صوبائی حکومت کی مشاورت سے انسداد منشیات مہم کی ترجیحات طے ہوں گی۔ وفاقی حکومت نے انسداد منشیات سے متعلق قومی کانفرنس 24 ستمبر  کو طلب کرلی ہے۔

وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے قومی کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل  دے دی ہے۔

انسداد منشیات کانفرنس صدر مملکت  عارف علوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگی ۔صدر مملکت منشیات کے استعمال کے نقصانات،اور حکومتی اقدامات پر بات کریں گے۔

Advertisement

پنجاب،سندھ. بلوچستان اور  خیبر پختونخوا کے گورنر زقومی کانفرنس میں مدعو کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر اور گورنر گلگت بلتستان بھی قومی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے،ملک سے منشیات کے خاتمہ پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ملک بھر کی جامعات کو منشیات سے پاک بنانے کا میکانزم  بھی طے کیا جائے گا۔

انسداد منشیات کے لیے سیکیورٹی اداروں میں ہم آہنگی، مشترکہ آپریشن اور عملے کی تربیت پر  بھی بات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر