فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بے نامی زون کی تحقیقات میں بے نامی جائیداد کے بعد بے نامی گاڑیوں کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی گاڑیوں کے اسکینڈل میں کئی شہریوں کے شناختی کارڈ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر کی تحقیقات میں لگژریوں گاڑیوں سمیت مہران اور دیگر 19 گاڑیاں سامنے آئی ہیں جس کے بعد ایف بی آر نے 19 مختلف ریفرنس دائر کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔
اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ بے نامی گاڑیاں کراچی کے مختلف شہریوں کے نام پر مختلف علاقوں سے 19 گاڑیاں ملی ہیں جبکہ 19 گاڑیوں کی مجموعی مالیت 19 کروڑ روپے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
