
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گی۔
زرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
کُل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان ہے۔
کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد اور جلسے جلوسوں کی تجویز جبکہ وزیراعلی پنجاب کو بھی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنے کی تجویز دی جائے گی۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کُل جماعتی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا اے پی سی سےخطاب سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دکھانےکے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس پر حکومت نے شدید رد عمل دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News