Advertisement

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج کے معاملے پر سی بی سی سیکیورٹی سپر وائزر کی مدعیت میں درخشان تھانے میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست کو دوپہر 12 بجے 40 سے 50 افراد دفتر کے باہر احتجاج کرنے آئے ، مظاہرہ کرنے والے افراد کے ہمراہ شر پسند عناصر شامل تھے۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شر پسند افراد نے دفتر کے شیشے توڑے اور املاک کو نقصان پہنچایا ، گیٹ پر موجود گارڈز سے ہاتھا پائی کی اور مشتعل افراد نے زبردستی دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جبکہ شر پسند عناصر کی جانب سے عملے کو دھمکیاں بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف اور اسحاق ڈار میں نویں جائزے کے مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور اسحاق ڈار میں نویں جائزے...

کلفٹن میں نکاسی آب کا آغاز

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی...

Advertisement

پولیس کے مطابق مقدمے میں شامل افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور سی بی سی کے دفتر کے قریب کیمروں کی فوٹیج منگوائی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بارش کے پانی میں گھرے ڈيفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کا صبر جواب دے گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version