مسلم لیگ ن کے رہنما و اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک لمحے کو بھی نہیں لگا کہ یہ سندھ حکومت کی کارروائی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پہ ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے مریم نواز کا کبنا تھا کہ فجر کے بعد سوئے ہوئے تھے کہ دروازہ پیٹنے کی اواز آئی ، صفدر نے کہا کہ میں باہر آرہا ہوں آپ اندر مت آئیں ۔ ابھی صفدر کپڑے تبدیل کررہے تھے کہ دروازہ توڑ دیا گیا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کو نہیں لگا کہ یہ سندھ حکومت کی کارروائی ہے۔ بلاول بھٹو نے بھی مجھے فون کرکے شرمندگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بچے نہیں ہیں ہمیں سب سمجھ آرہا ہے ، ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں ۔ قابل ترس ذہنیت ہے جو اس وقت اپنائی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو دھمکیاں آرہی تھیں، دھمکیوں سے ہم مرعوب نہیں ہوں گے۔نواز اور مریم نہیں ڈریں گے۔ ہمت ہے تو آؤ مجھے گرفتار کرو ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News