محکمہ مو سمیات نے کراچی کے شہریوں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کی صورت میں کراچی میں تیز ، خشک اور صحرائی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ جنوبی گجرات کے قریب موجود ہے جو واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہوا کا یہ کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، جس کے بعد اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہوسکتا ہے۔
ڈپریشن کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے، ڈپریشن کے اثرات کراچی میں تیز ہواؤں کی صورت میں نظر آسکتے ہیں اور خشک صحرائی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News