Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جدید شعبوں میں نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے، وزیراعظم

Now Reading:

جدید شعبوں میں نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے، وزیراعظم

وزیراعثم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان آبادی ملک کا اصل اثاثہ ہے اس لئے جدید شعبوں میں ان نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں انفارمیشن ٹیکناجی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

دوران اجلاس وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی نوجوان آبادی اورتعلیم یافتہ افراد میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور موجودہ حکومت سرکاری سطح پر اس شعبے کی معاونت کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے مفصل حکمت عملی اور روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبےکو یکسر نظر انداز کیے جانے کے باوجود بھی ہمارے جوانوں نے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اجلاس کے دوران آئی ٹی سیکٹر کے فروغ، گلوبل چِپ ڈیزائن انڈسٹری کے شعبے میں ملکی نوجوانوں کی استعدادِ کار کو برؤے کار لانے کے حوالے سے تجاویز اور اقدامات پر بات چیت کی گئی ہے۔

تاہم اجلاس میں صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجا یاسر ہمایوں، چئیرمین این آئی ٹی بی سید شباہت علی شاہ، عامر ہاشمی، وائس چانسلر آئی ٹی یو ڈاکٹر سرفراز خورشید، شباہت رفیق اور چئیرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور شریک رہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر