Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا جلسہ، سیاسی رہنماؤں کا خطاب

Now Reading:

پی ڈی ایم کا جلسہ، سیاسی رہنماؤں کا خطاب

حکومت مخالف جماعتوں کے زیر اہتمام حکومت مخالف تحریک (پی ڈی ایم) کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مریم۔نواز اور مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اراکین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم کے بعد باغ جناح کراچی میں حکومت مخالف تحریک کا جلسہ کیا جارہا ہے جس کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ گئی ہے۔

 پیپلزپارٹی  کی میزبانی میں کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کا پنڈال سج گیا، اپوزیشن نے  جلسے میں ایک لاکھ افراد کو لانے کا بڑا دعویٰ کردیا۔

شہر قائد سمیت اندرون سندھ سے بھی جلسے میں آنے والا لوگوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جلسے میں آنے والے لوگوں میں مرد ، خاتون، بچے  بزرگ شامل ہے۔

بدامنی اورعورتوں کی بے حرمتی عمران خان کارنامہ ہے، مریم نواز

Advertisement

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی کی بھی لاج نہیں رکھی جبکہ بدامنی، مہنگائی اور عورتوں کی بے حرمتی عمران خان کارنامہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت عرصے بعد کراچی ایک ہوں، کراچی میں جس طرح استقبال کیا گیا، مجھے لاہور اور کراچی کی سڑکوں میں کوئی فرق دکھائی دی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ایک شخص کل چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا ماتم کررہا تھا، ابھی تو ایک ہی جلسہ ہوا ہے اور حکومت نے گھبرابا شروع کردیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی جلسے میں وہ اپنے ہوش وحواس بھی کہو بیٹھے ہو،ہم جانتے ہیں آپ دباؤ میں ہیں ، کرسی کی کوئی لاج رکھ لی ہوتی لیکن تم نے وزیر اعظم کی کرسی کی بھی لاج نہیں رکھی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم سے مخاطب نہیں ہوتا لیکن وہ ان سے مخاطب ہوتا ہے جو ان کو لیکر آئے۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا وہ بچی ہے ساتھ نانی ہے لیکن میں ایک بچی نہیں بلکہ دو بچوں کی نانی ہوں، آپ نے نانی کے رشتہ کی تضحیک کی، نانی اور دادی کے رشتے اس کو ملتے ہیں جو اس کو جانتے ہیں، میری زبان زیب نہیں دیتی کہ میں ایسی باتیں کروں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میرے والد اور بلاول کی والدہ بہن بھائی تھے اس لئے بلاول مجھے بہن کہتے ہیں اور آج میں اور بلاول وہ رشتی نبھا رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن مجھے بیٹی کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں ملنی دور کی بات نوکریاں چھین لی اور بلاول کو کہتے ہو یہ حرام کے پیسے پر پلے ہو لیکن غریب عوام سے تم نے روٹی کیوں چھینی اب آؤ عوام کو بتاؤ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نوکری کے علاؤہ کبھی کوئی نوکری کی جبکہ ایک ایسا شخص جس کا ہاتھ دوستوں کی جیبوں پر ہو اس کو الزام لگانے کا حق نہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ منتخب نمایندوں کوگھربھیجنےکااختیارصرف پاکستانی عوام کوہے جبکہ پاکستان کی فوج ہماری ہے،فوج نوازشریف کی ہے،یہاں بیٹھےسب لوگوں کی ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ معیشت پرخودکش حملہ ہےتمہاراکارنامہ ،کاروباروں کوتباہ کرناہےتمہاراکارنامہ ہے جبکہ ہمیں غداری والی کہانیاں نہیں سناؤ، ایک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ہواتوغداری سامنے آجائےگی۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے، یہ پی ٹی آئی نہیں یہ ن لیگ ہےجوپاکستان کی سب سےبڑی جماعت ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ ن لیگ پرپابندی لگائی جائے اور اگر آپ ن لیگ پرپابندی لگاؤ گےتوعوام پربھی پابندی لگانی پڑے گی۔

پیپلزپارٹی نے ملک کی بقا کیلئے اپنا خون دیا ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بے نظیر بھٹو نے ملکی بقاء کےلیے اپنا خون دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کیلئےتاریخی دن ہے، سارےجمہوری کارکن راشدربانی کوسرخ سلام پیش کرتےہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بی بی اورپیپلزپارٹی نے ملک کی بقا اور جمہوریت کیلئےاپنا خون دیا ہے، جس کی وجہ سے خون دیا وہ صبح ضرور آئے گی۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اپنی ذات اور بہادری میں بے نظیر تھی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا میں اپنی عوام اور اپنے کارکنان کے ساتھ رہوں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں نے اس کارواں کا ساتھ دینا ہے،18 اکتوبر کو خونی رات تھی، ہم پر شہداء کا قرض ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے جبکہ پنجاب کے ساتھ مزاق کیا جارہاہے، کے پی اور بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے حقوق کا وعدہ حکومت نے توڑ دیا ہے، جہاں عوام کے حق کی بات کرنی ہے وہاں عدلیہ پر دباؤ ہے میڈیا پر تالہ ہے، ان کو پابندیاں لگانے کا شوق ہے اس لئے نیوز پیپر، ٹی وی پر پابندی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، آٹا، چینی میں کرپشن ہے لیکن اس حکومت کوعوام کی بھوک دکھائی نہیں دیتی جبکہ یہ آئین کو نہیں مانتا ہے، اس کو عوام کے آنسو نظر نہیں آتے ہیں پھر بھی یہ جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تاریخ کا فیصلہ ہے خلق خدا کے سامنے بڑے بڑے امر نہیں رہے جبکہ اس شخص کا غرور عوام مٹی میں ملا دے گی۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب آمرانہ قوتیں عوام کے حقوق پر حملہ آور ہوئی تو پیپلز پارٹی سامنے کھڑی ہوئی جبکہ ہم نے اس ملک پر جمہوریت کا دفاع اپنے خون سے کیا ہے، غریب عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج پھر پاکستان کے آئین پر حملے ہورہے ہیں، جو حق کی آواز بلند کرنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، کس کس کو جیل میں ڈالو گے جبکہ اگر ہمیں پارلیمان میں نہیں بولنے دیں گے تو سڑکوں پر لڑیں گے۔

پی ڈی ایم کا مقصد آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ18 اکتوبرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ڈرایادھمکایا گیا،لالچ دی گئی لیکن ہم ڈرنے والے نہیں اور ہم اپنے موقف پرقائم ہیں، کراچی سے ہم نے آزادی مارچ کا آغاز کیا اور آپ نے خلوص سے ہمار اساتھ دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جب بات کرتا ہے تو کوئی نہ کوئی بونگی مار دیتا ہے، کہنا یہ چاہتا کہ اسمبلی کی ممبر شپ کیسی حاصل کی جبکہ ہمیں مجبورکیا جارہا ہے کہ ہم دھاندلی کے نتیجےمیں قائم حکومت کوتسلیم کرلیں۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں ریاست کی بقا کا دارومدار اقتصادی اور معاشی قوت پر ہوتا ہے لیکن حکومت ان نا اہلوں کو ملی، انہوں نے پہلے مالی سال میں ایک اعشاریہ 6فیصد پر لے ائے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم اس حکومت کوتسلیم کرلیں کیونکہ جب معیشت تباہ ہوتی ہے توملک تباہ ہوجاتے ہیں اور ریاست اپنا وجود کھو بیٹھتی ہے۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کاخواب 26لاکھ نوجوانوں کی بیروزگاری پرختم ہوا، ان کو بیروزگار کرنا آتا ہے روزگار دینا نہیں آتا جبکہ ان کو بے گھرکرنا آتا ہے،گھر دینا نہیں آتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عام افراد کی قوت خرید ختم کردی ہے لیکن دنیا میں انقلاب دولت مند نہیں لائے،انقلاب غریب لاتے ہیں اور انقلاب آکر رہیگا۔

Advertisement

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ آج یہ لوگ جمہوریت کی جنگ کررہے ہیں، جس قوت نے کہا کہ اس حکومت کو تسلیم کرلیں تو ہم آپ سے تسلیم کرائیں گے کہ غلطی ہوئی ہے آئندہ یہ غلطی نہیں دھرائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سب دوستوں کو معلوم ہے ایک کڑور نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا خواب چھ لاکھ کی نوکریاں ختم کرگیا اس لئے میں آج صرف کراچی والوں سے بات کرنا چاہتا ہوں، میرے نوجوانوں کو سوچنا چاہیے تھا آنکھیں بند کرکے ایسے لوگوں پر اعتبار کیوں کیا۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاروں صوبوں میں آل پارٹیز کانفرنس کر چکے ہیں جبکہ اگر سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو یہ تسلیم نہیں کریں گے جبکہ سندھ کو تقسیم کرنے کوشش کی جاتی ہے لیکن اگر سندھ کے عوام نہیں چاہتے تو کسی کا باپ بھی سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر