Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

Now Reading:

ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو فنی مہارت حاصل ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے انڈسٹری اور یونیورسٹیوں کے درمیان ریسرچ و ٹریننگ کے حوالے سے روابط قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ برآمدات سے زر مبادلہ حاصل ہوگا جو فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو ملک سرمایہ کار اور صنعت کار کو سہولیات مہیا کرتے ہیں، وہی ملک ترقی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ملاقات کے دوران وفد نے برآمدات بڑھانے، ملکی صنعت کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں گئی جبکہ وزیراعظم نے وفد کی طرف سے دی گئی تجاویز پر متعلقہ وزارتوں اور آیف بی آر کو ہدایات جاری کیں ہیں۔

دوسری جانب کاروباری وفد نے کویڈ وباء کے پیش نظر صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
اسٹیٹ بینک نے تجارتی خسارے کے اعداد و شمارجاری کردیے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی
کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر