ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج


ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

30th October, 2020
Square ad 300 x 250

لائن آف کنٹرول پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے رکھ چکری اور نیزا پیر سیکٹر میں بسنے والی آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج ایک او سی پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہناہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ رواں سال بھارت نے 2580 مرتبہ سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے اب تک 19 معصوم شہری شہید جبکہ 199 زخمی ہوئے ہیں