مریم اورنگزیب مسلسل جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں، شہباز گِل


وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

28th November, 2020
شہبازگِل
Square ad 300 x 250

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب مسلسل جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی بی آپکا پے رول والا جھوٹ پکڑا جا چکا ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی درخواست میں خود میت سے ایک دن پہلے کا پے رول مانگا، شرم کا مقام ہے مگر انہیں شرم نہیں آئے گی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ انکی بے چینی اور بوکھلاہٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انکی سیاست دفن ہو چکی ہے۔