وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھنے اور تختی کی نقاب کشائی کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لوگ اپنا گھر بنا سکیں گے، بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا، مکان کی بات کی، پہلی بار لوگوں کواپنا گھر ملے گا۔گھر بنانے کے لیے 5 فیصد سود پر آپ بینکوں سے قرض لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور اسپتال کو جلد بنایا جائے گا۔2021 تک پنجاب کے سارے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے، ہیلتھ کارڈ کے تحت ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں سرکس لگی ہوئی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 30 سال سے ملک کو لوٹا، یہ امیر ہو گئے اور قوم کو قرضوں میں ڈبو دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
